پسند کی شادی کرنے والا جوڑا قتل، اہل علاقہ کا شدید احتجاج

پسند کی شادی کرنے والا جوڑا قتل، اہل علاقہ کا شدید احتجاج

  

مظفر آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) راولا کوٹ کے علاقے ہورنا میرہ میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو قتل کردیا گیا جس کے خلاف اہل علاقہ نے شدید احتجاج کیا ہے ۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق راولا کوٹ کے علاقے ہورنا میرہ میں 2 روز قبل ایک لڑکے اور لڑکی نے گھر سے بھاگ کر پسند کی شادی کی تھی ۔ پسند کی شادی کرنے پرپریمی جوڑے کے اہل خانہ کو شدید رنج تھا جس پر انہوں نے دونوں کو شادی کے دو دن بعد ہی قتل کردیا۔ جوڑے کے قتل ہونے کے خلاف اہل علاقہ نے مظفر آباد میں شدید احتجاج کیا اور ٹائروں کو آگ لگا کر مرکزی شاہراہ بند کردی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو قتل کرنے والوں کو فوری طور پر گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -