اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 5 پیسے کا اضافہ

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 5 پیسے کا اضافہ

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی اوپن مارکیٹ میں بدھ کے روز امریکی ڈالر کی قدر میں 5 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا ہے اور اس کی قیمت میں 5 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ایک ڈالر کی قیمت خرید 106 روپے 15 پیسے ہوگئی ہے جبکہ اس کی قیمت فروخت 106 روپے 70 پیسے ہوگئی ہے ۔ دوسری طرف انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کسی قسم کا ردو بدل نہیں ہوا اور ایک ڈالر کی قیمت خرید 104 روپے 30 پیسے جبکہ قیمت فروخت 104 روپے 50 پیسے رہی ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -