بونیر ،گورنمنٹ کنٹریکٹر ز کی ترقیاتی منصوبوں پر کام بند کرنیکی دھمکی

بونیر ،گورنمنٹ کنٹریکٹر ز کی ترقیاتی منصوبوں پر کام بند کرنیکی دھمکی

  

بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر )بونیر کی گورنمنٹ کنٹریکٹر ز نے ضلع بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام بند کرنے کی دھمکی دے دی ،اپنے کروڑوں روپے خرچ کرکے جون کے مہینے میں بھی فنڈز نہیں دیا گیا ،کنٹریکٹرز کی کروڑوں روپے کی سیکورٹی بھی محکموں کے ذمے واجب الادا ہے اگر یہی صورت حال جاری رہی تو ایک ماہ بعد تمام جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام بند کیا جائے گا ،صوبائی حکومت ایک طرف ترقی کے بلند بانگ دعوے کررہی ہے جبکہ دوسری طرف کسی بھی محکمہ کے پاس فنڈز دستیاب نہیں ۔ان خیالات کا اظہار گور نمنٹ کنٹریکٹر ز حاجی نواب خان ،خورشید خان ،رووف خان ،نادر خان رشید خان اور دیگر نے ڈگر میں ہمارے نمائندہ سے ایک ملاقات کے دوران کیا ،انہوں نے کہا کہ ہم نے سڑکوں ،بلڈنگ نگرئی روڈ ،چار کوٹ روڈ ۔عازی کوٹ روڈ اور گوکند روڈ پر کام شروع شروع کیا تھا ۔یہ منصوبے کروڑوں روپے کی لاگت کی ہے ۔مگر جون ختم ہونے کے بعد بھی ان منصوبوں کے فنڈز مختص نہیں کیا گیا اور اسکے علاوہ کروڑوں روپے ہمارے سیکورٹی کی مد میں سی اینڈ ڈبلیو ،پارسا ،ٹی ایم ایز ،پبلک ہیلتھ اور دیگر محکموں کے ذمے واجب الاادا ہے مگر انکے پاس فنڈز نہیں ہے ،اگر یہی صورت حال جاری رہی تو بونیر کے گورنمنٹ کنٹریکٹرز متفقہ طور پر ان جاری منصوبوں پر کام بند رکھیں گے ،جسکی تمام تر ذمہ داری بونیر کے ایم پی ایز ،وزیر اورصوبائی حکومت پر عائد ہوگی ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -