قومی وطن پارٹی کرم ایجنسی فاٹا کی کابینہ تشکیل

قومی وطن پارٹی کرم ایجنسی فاٹا کی کابینہ تشکیل

  

پاراچنار (نمائندہ پاکستان)قومی وطن پارٹی کرم ایجنسی فاٹا کی کابینہ تشکیل دی گئی ، محمود علی جان طوری چئیرمین اور حشمت علی طوری سیکٹری جنرل منتخب کئے گئے ۔قومی وطن پارٹی کرم ایجنسی کا انتخابی اجلاس پاراچنار کے وطن کور میں منعقد ہوا جس میں ایجنسی بھر سے پارٹی کارکنوں نے شرکت کی ۔ انتخابی اجلاس میں ذیل کا بینہ تشکیل دیا گیا ۔ محمود علی جان چئیرمین ، ارشاد حسین طوری سینئیر وائس چئیر مین ، سلیمان شاہ وائس چئیرمین ، شہید اکبر بنگش لوئر کرم ایڈیشنل وائس چئیرمین 1 ، راحت علی طوری ایڈیشنل وائس چئیرمین 2 ، گلزار حسین بنگش سیکٹری جنرل ، حشمت علی طوری ڈپٹی سیکٹری جنرل ،میر جنان علی شیر زئی ایڈیشنل جنرل سیکٹری ، رشید علی طوری سیکٹری فنانس ، اختیار حسین سیکٹری پالیسی اینڈ پلاننگ ، شاہین حسین طوری سیکٹری سوشل میڈیا ، حبیب حسین بنگش سیکٹری پولیٹیکل ٹریننگ ، کامران بنگش ایڈیشنل پولیٹیکل ٹریننگ ، محمد ذوالقرنین حیدر ایڈیشنل سیکٹری فنانس جبکہ محمد علی طوری سیکٹری انفارمیشن منتخب کئے گئے ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نومنتخب چئیرمین محمود علی جان طوری نے کہا کہ وہ علاقے کے مسائل اور ایف سی آر کے خاتمے سمیت مختلف مسائل کے حل کیلئے بھر پور کوششیں کریں گے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -