تخت بھائی ،شیخ ملتون کے دو خاندانوں میں راضی نامہ
تخت بھائی (نامہ نگار) شیخ ملتون کے با اثر خاندانوں کے درمیان را ضی نامے ہو گیا۔ منعقدہ تقریبات کی صدارت ایم پی اے ذاہد خان دورانی نے کی تقریبات میں فریقین شاہ زیب ، اورنگزیب وغیرہ ،موبین خان ، غفران اللہ ، احتشام خان، ڈاکٹر طاہر خان وغیرہ ، عارف خان ، انور خان وغیرہ اور ان کے خاندانوں کے افرادو معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب سے جرگہ ممبران ایم پی اے ذاہد خان دورانی ناظیمین و کونسلر اتحاد کے صوبائی چیئرمین ساجد اقبال مہمند ، حاجی رحیم شاہ ، حاجی بخشاد خان، حاجی اورنگزیب ، زمان علی شاہ ، عالم زیب خان ، علی خان ، حاجی یعقوب خان، حاجی دلیل خان ، حاجی عنایت خان، شیر زمان ٹکر عاصم خان ، یا سر خان ، جاوید علی ناظم ، شاہ جہان ناظم ، اعظم خان ، انجیئنیر سرفراز خان، شیخ ولخدیث مولانا مقبول شاہ ، ماسٹر ولایت خان اور تخت بھائی پریس کلب کے چیئر مین حاجی حیات اللہ اختر نے خطاب کیا ۔ اس موقع پر تمام فریقین کو اپس میں بغلگیر کردیا گیا۔ اور ائندہ کے لئے بھائییوں کی طرح زندگی بسر کرنے کا عہد کیا گیا ۔ ایک دوسرے کو فی سبیل اللہ معاف کرتے ہوئے ایک دوسرے کے خلاف ایف آئی آر واپس لینے کا اعلان کردیا۔ اس موقع پر فریقین کے خاندانوں نے جرگہ ممبران کا حصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔