اے سی ڈیرہ کی غیر قانونی پیٹرول ایجنسیوں کیخلاف کارروائی ،9سیل

اے سی ڈیرہ کی غیر قانونی پیٹرول ایجنسیوں کیخلاف کارروائی ،9سیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ زاہد پرویز وڑائچ کے ٹانک روڈ ، ظفرآباد کالونی اور بائی پاس روڈ کے قریب غیر قانونی پیڑول ایجنسیوں کے خلاف کامیاب کاروائی ،9غیر قانونی ایجنیساں سیل کرکے ایک ایجنسی کو 25ہزارروپے جرمانہ عائد کردیا گیا ،دیگر غیر قانونی پیڑول ایجنسیوں کے خلاف بھی کاروائی جارہی رہے گی ۔غیر قانونی ایجنسیوں والے لائسنس حاصل کرکے اپنی ایجنسیوں کو قانونی شکل دے دیں ۔اے سی زاہد پرویز وڑائچ ۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ڈیرہ معتصم باللہ شاہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ زاہد پرویز وڑائچ نے اے ڈی او اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے ہمراہ ٹانک روڈ ، ظفر آباد کالونی اور بائی پاس روڈ پر پیٹرول کی غیر قانونی ایجنسیوں کے خلاف کاروائی کے دوران 9غیرقانونی ایجنسیوں کو سیل کردیا۔ جبکہ ایک قانونی ایجنسی جس نے حفاظتی انتظامات نہیں کئے تھے اس کو 25ہزارروپے جرمانہ عائد کیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ زاہد پرویز وڑائچ نے میڈیا کو بتایا کہ مزید غیر قانونی پیٹرول ایجنسیوں کے خلاف بھی قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ اور اس قسم کے چھاپوں کا سلسلہ مزید تیز کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی پیٹرول ایجنسیاں خطرناک ہیں وہ کسی بھی وقت کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہیں ۔ ان کا قیام غیر قانونی ہے غیر قانونی پیٹرول ایجنسیوں کا کاروبار کرنے والے اس کو قانونی شکل دینے کیلئے لائسنس حاصل کریں ۔