شانگلہ ،سانحہ کوئٹہ کے سوگ میں وکلاء کا عدالتوں کا بائیکاٹ جاری

شانگلہ ،سانحہ کوئٹہ کے سوگ میں وکلاء کا عدالتوں کا بائیکاٹ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ا لپوری( ڈسرکٹ رپورٹر ) شانگلہ میں کوئٹہ بم دھما کے میں شہید وکلاء کی سوگ میں دوسرے روز بھی وکلاء کا عدالتوں کا بائیکاٹ کیا گیا ۔شانگلہ بار ایسوسی ایشن الپوری کی کال پر ضلع کے تحصیل بار پورن ،چکیسر اور بشام میں وکلاء نے عدالتوں سے بائیکاٹ کیا۔شانگلہ کے دور دراز علاقوں سے انے سینکڑوں لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا۔کیسوں کے تاریخ بدل دی۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ بم دھما کے میں شہید وکلاء کی سوگ میں شانگلہ بار ایسوسی ایشن نے تین روز سوگ کا اعلان کیا تھا جس کے بعد منگل،بدھ کو سوگ منایا گیا اور عدالتوں سے بائیکاٹ کیا گیا، جبکہ آج بروز جمعرات بھی وکلاء کا عدالتوں سے بائیکاٹ رہے گا۔ وکلاء کااجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شانگلہ با ایسوسی ایشن کے صدر جواد علی نور نے کہا کہ دہشت گرد کا کوئی دین و مذھب نہیں دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہے انہوں نے کہا کہ ایک انسان کا قتل گویا ساری انسانیت کا قتل ہے ،کوئٹہ دھماکوں میں دہشت گردوں نے معصوم شہریوں کو نشان بنا کرظلم بربریت کی انتہا کی دھماکوں میں شہیدہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ۔ وکلاء برادری نے سانحہ کی شد ید الفاظ مذمت کی ۔