شانگلہ اور گردونواح میں تیز ہواؤں کیساتھ موسلادھاربارش
الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر) شانگلہ اور گردونواح میں تیز ہواؤں کیساتھ موسلادھاربارش موسم خوشگوار ہو گیا ہے بارش سے برساتی ندی نالوں میں پانی کی بہاؤ میں اضافہ۔کروڑہ میں چکیسر روڈ میں سلائیڈنگ۔تیز ہواؤوں اور بارش سے بجلی کا نظام بھی متاثر۔کروڑہ میں سلائیڈنگ کے ملبہ سے الپوری بشام روڈ کئی گھنٹے تک بند رہا ۔تفصیلات کے مطابق ضلع شانگلہ اور گردونواح میں تیسرے روز بھی تیز ہواؤں کیساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہا۔جس سے موسم خوشگوار ہوگیا ۔ادھر کروڑہ چکیسر روڈ پر پڑا ملبہ موسلادھار بارش سے بہہ کر الپوری بشام روڈ پر آگرا جس کی وجہ سے الپوری بشام روڈ کئی گھنٹے تک بند رہا،اس ملبے سے کروڑہ کوز کلے متاثر ہوا ہے ،ملبے کو ہٹانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کوئی اقدام نہیں اٹھا رہے ہیں،بارش سے الپوری کے لوی خوڑ اور کانا کے خان خوڑ میں طغیانی،رانیال ڈیم میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔