سانحہ کوئٹہ کے خلاف مردان کی صحافتی تنظیموں کا احتجاجی مظاہرہ

سانحہ کوئٹہ کے خلاف مردان کی صحافتی تنظیموں کا احتجاجی مظاہرہ

  

بخشالی (نامہ نگار)سانحہ کوئٹہ کے خلاف مردان کی صحافتی تنظیموں کا احتجاجی مظاہرہ، شرکاء کی وکلاء سے اظہار یکجہتی کیلئے کالج چوک تا کچہری چوک ریلی، صحافی و سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد میں شرکت، تفصیلات کے مطابق مردان جرنلسٹس فورم اور خیبر پختونخوا یونین آف جرنلسٹس کے زیراہتمام سانحہ کوئٹہ کے شہداء کی یاد میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں مردان جرنلسٹس فورم، خیبر پختونخوا یونین آف جرنلسٹس، بخشالی پریس کلب، رستم پریس کلب، فلاحی تنظیم مردان وال خلق کے عہدیداران و اراکین سمیت سول سائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی، احتجاجی مظاہرے کے شرکاء نے سانحہ کوئٹہ کے خلاف کالج چوک مردان احتجاجی مظاہرہ کیا اور پھر وکلاء سے اظہار یکجہتی کیلئے کالج چوک سے کچہری چوک تک ریلی نکالی،ریلی سے اخونزادہ سید رحمان،حنیف اللہ، سیداجمل شاہ،اخونزادہ فضل حق ،عتیق الرحمن خاکسار، عثمان باچا، عزیر نعمانی ، حامد حسین و دیگر نے خطاب کیا، مقررین کا کہنا تھا کہ صحافی اور وکلاء برادری نے ملک کے امن و امان کی بحالی میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے اور دہشت گردی کے خلاف بے پناہ قربانیاں دی ہے ، حکومت کو چاہئے کہ وہ انہیں تحفظ فراہم کریں ، ان کا مزید کہنا تھا کہ اسلام انسانیت سے محبت اور امن کا درس دیتا ہے، کوئی بھی مذہب معصوم انسانی جانوں کے قتل عام کی اجازت نہیں دیتا، مقررین کا مزید کہنا تھا کہ صحافی اور وکلاء برادری متحد ہیں اور اپنے ملک کے بقاء اور فلاح و بہبود کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ مستقبل میں صحافیوں کو اپنے فرائض انجام دہی کی ادائیگی کیلئے سیکیورٹی پلان کے ذریعے تحفظ فراہم کرے اور سانحی کوئٹہ میں شہید ہونے والے صحافیوں کے اہل خانہ کی کفالت اور انکے لئے خصوصی پیکچ کا اعلان کیا جائے، بعد ازاں خیبر پختونخوا یونین آف جرنلسٹس اور مردان جرنلسٹس فورم کے صحافی مردان بار گئے اور ان سے سانحہ کوئٹہ میں شہید ہونے والے وکلاء کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -