یوم شہداء بابڑہ کل عقیدت واحترام سے منایا جائیگا

یوم شہداء بابڑہ کل عقیدت واحترام سے منایا جائیگا

  

چارسدہ (بیورورپورٹ) عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام یوم شہدائے بابڑہ کل پورے عقیدت و اخترام کے ساتھ منایا جائے گا۔ اسفندیار ولی خان ، میاں افتخار حسین اور دیگر مرکزی اور صوبائی قائدین سپورٹس سٹیڈیم پڑانگ میں یوم شہدائے بابڑہ کے حوالے سے ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔ جلسے کیلئے تیاریاں مکمل کی گئی ہیں۔ اسفندیار ولی خان موجودہ صورتحال کے تناطر میں نئی پارٹی پالیسی لائن دیں گے ۔ ارشد عبداللہ ۔ تفصیلات کے مطابق یوم شہدائے بابڑہ کے حوالے سے عوامی نیشنل پارٹی ضلع چارسدہ کے ریز اہتمام سپورٹس سٹیدیم پڑانگ میں کل ایک بڑ ے جلسہ عام کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس حوالے سے عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر بیرسٹر ارشد عبداللہ اور جنرل سیکرٹری محمد احمد خان نے پارٹی کے ضلعی سیکرٹریٹ میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ شہدائے یوم بابڑہ کے حوالے سے ضلع بھر کے تمام یونین کونسلوں میں حصوصی اجلاسوں کا انعقاد کیا گیا اور کارکنوں کو بڑی تعداد میں جلسہ عام میں شرکت کی ہدایت کی گئی ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان ، جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین سمیت دیگر مرکزی اور صوبائی قائدین جلسہ سے خطاب کریں گے اور شہدا کی یاد گار پر پھول چڑھائیں گے ۔ ارشد عبداللہ نے مزید کہا کہ ملک کے موجودہ صورتحال کے تناطر میں اسفندیار ولی خان پارٹی پالیسی اور گائیڈ لائن کے حوالے سے اہم خطاب کریں گے ۔ شہدائے بابڑہ کے حوالے سے اُنہوں نے کہا کہ 68سال پہلے خدائی خدمتگاروں نے قیوم خان کی یزیدیت کے خلاف جو تاریخی قربانی دی ہے رہتی دنیا تک وہ یاد رکھی جائے گی ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -