ڈیرہ میں ٹریفک حادثہ ،2 افراد جاں بحق ،10 زخمی

ڈیرہ میں ٹریفک حادثہ ،2 افراد جاں بحق ،10 زخمی

  

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)کلاچی سے سبزی منڈی جانے والی ڈاٹسن اور موٹرکار میں ہتھالہ روڈ پر بڈ ھ کے قریب تصادم میں کلاچی کے رہائشی دو افراد جاں بحق جبکہ دس افراد زخمی ہوگئے ،ریسکیو 1122نے زخمیوں کو ہستپال پہنچایا ۔تفصیلات کے مطابق کلاچی سے ڈاٹسن سبزی منڈی جارہی تھی جبکہ مخالف سمیت سے آنیوالی موٹرکار کے درمیان ہتھالہ روڈ پر بڈھ کے قریب تھانہ کلاچی کی حدود میں تصادم ہوگیا ۔ تصادم میں کلاچی سے تعلق رکھنے والے سیف الرحمن سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ دس افراد زخمی ہوگئے ۔واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو 1122موقع پر پہنچ گئی اور انہوں نے زخمیوں کو سول ہسپتا ل ڈیرہ پہنچایا جن میں سے 55سالہ حسن خان اور 45سالہ شیر زمان کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -