درگئی ،پیرا میڈیکس کا یقین دہانی کے بعد ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

درگئی ،پیرا میڈیکس کا یقین دہانی کے بعد ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

  

درگئی( نمائندہ پاکستان) پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن مالاکنڈ کے صدر کمال الدین خان نے یہاں درگئی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر مالاکنڈ کی یقین دہانی پرمالاکنڈکے تمام سرکاری ہسپتالوں میں جاری ہڑتال ختم کرنے کا باقاعدہ اعلان کردیا او پی پی ایچ آئی کے ایس او شہزاد گل کو معطل کرکے ان کے خلاف محکمانہ انکوائری بٹھانے سمیت پیرا میڈیکس کے مطالبات کے حل کے لئے بروقت عملی احکامات پر ڈپٹی کمشنر مالاکنڈ خائستہ رحمان خان ، ڈی ایچ او مالاکنڈ اور ڈی ایس ایم مالاکنڈ کا خصوصی شکریہ اداء کیا ہے ۔ پی ایم اے کے صدر کمال الدین خان نے دیگر عہدیداروں جنرل سکرٹری منصب گل ، سینئر نائب صدر فریدون خان اور ،ایڈیشنل جنرل سکرٹری فیاض خان کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ڈپٹی کمشنر مالاکنڈ خائستہ رحمان خان کی یقین دہانی پر پیرا میڈیکس نے ہڑتال کے خاتمے کا اعلان کردیا ہے اور مذاکرات کے دوران ڈی ایچ او مالاکنڈ ڈاکٹر وکیل محمد اورپی پی ایچ آئی کے ڈی ایس ایم گل نواز خان بھی موجود تھے جنہیں پیرا میڈیکس کو محکمہ صحت میں سیاسی مداخلت سے درپیش مشکلات سے آگاہ کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر مالاکنڈ نے متعلقہ اہلکار شہزاد گل کی معطلی اور ان کے خلاف انکوائری مقرر کرنے کے علاوہ پیرا میڈیکل سٹاف سے آئی ایم یو کی بے جا کٹوتی کے خاتمے اورکسی بھی پیرا میڈیکل سٹاف ممبرکے خلاف محکمانہ انکوارئری کی صورت میں پی ایم اے سے اہلکار کمیٹی میں شامل کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں ۔ ادھر پیرا میڈیکس کی جانب سے ہڑتال کے دوسرے روز بھی تمام مراکز صحت ، بی ایچ یوز، ڈسپنسریز، آر ایچ سی ہسپتال اور سول ہسپتال میں ہڑتال رہا تاہم تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال درگئی ، تھانہ ، سمیت بڑے ہسپتالوں میں ایمرجنسی کے مریضوں کو علاج فراہم کیا گیا کامیاب ہڑتال پر پی ایم اے کے صدر کمال الدین خان اور دیگر عہدیداروں نے اس دوران تمام پیرا میڈیکس کا خصوصی شکریہ بھی اداء کردیا ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -