کرپشن سے پاک پختونخوا بنانے کا تہیہ کر رکھا ہے :جمشید الدین کا کاخیل

کرپشن سے پاک پختونخوا بنانے کا تہیہ کر رکھا ہے :جمشید الدین کا کاخیل

  

نوشہرہ(بیورورپورٹ) صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں جمشیدالدین کاکاخیل نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے منشور کے مطابق کرپشن سے پاک پختونخوا بنانے کا تہیہ کررکھا ہے لوٹ اور کرپشن کا دور گزر چکا ہے تمام سرکاری اداروں سے کرپشن ختم کردی ہے میرٹ کی پالیسی اپنا کر غریب عوام کے بچوں کو روزگار کے مواقع فراہم کردئیے ہیں تمام سرکاری افسران عوام کے خادم بن کر ان کی خدمت کریں نہ کرپشن کریں گے نہ کرنے دیں گے عوام کی خدمت ہمارا مشن ہے ہم نے تبدیلی کے نعرے پر ووٹ لیاتھا جو عوام کو نظر آرہی ہے اور خدمت کی بنیاد پر آئندہ انتخابات میں کارکردگی کی بنیاد پر کامیابی حاصل کریں گے ان خیالات کااظہار انہوں نے کرپشن ڈے واک کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر تحصیل ناظم نوشہرہ سید رضاء اللہ ، نائب ناظم زرعالم خان، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تنویر خان، ٹی ایم او علی رضا، ایڈمن آفیسر اعجاز الدین، اڈٹ آفیسر عالمزیب خان ، ایمپلائز یونین کے صدر ریاض درانی بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت نے عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے ہیں ضلع نوشہرہ خصوصاً پی کے 14میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے نوشہرہ میں دریائے کابل پر نوشہرہ کینٹ اور نوشہرہ کلاں کے درمیان پل پر کام شروع کردیا ہے عوام کو سیلاب سے بچانے کیلئے دریا کے کنارے اربوں روپے کے حفاظتی پشتوں پر تیزی سے کام جاری ہے انہوں نے کہا کہ پی کے 14 میں تعلیم، صحت، پینے کی صاف پانی کیلئے کروڑوں روپے کا فنڈ مختص کیاہے انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت نے حقیقی معنوں میں صوبہ خیبرپختونخوا میں تبدیلی لائی ہے اور اس کازندہ مثال پولیس اور پٹوار کا فرسودہ نظام کا خاتمہ ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -