مہمند ایجنسی ،تحصیل صافی میں صحت کے بند مراکز کھول دیئے گئے

مہمند ایجنسی ،تحصیل صافی میں صحت کے بند مراکز کھول دیئے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مہمند ایجنسی ( نمائندہ پاکستان ) مہمند ایجنسی، تحصیل صافی میں پولیٹیکل انتظامیہ اور محکمہ صحت نے بند مرکز صحت دوبارہ کھول دیا۔ بندش سے زیارت مسعود اور سید خان کور کے ہزاروں آبادی علاج معالجے میں مشکلات کا سامنا تھا۔ اے پی اے اپر مہمند اور ایجنسی سرجن نے دورہ کر کے موزوں ترین قرار دیکر بحالی کے احکامات جاری کر دیئے۔ عوامی حلقوں کی جانب سے خیر مقدم۔ تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی تحصیل صافی کے علاقہ زیارت مسعوس سید خان کور میں قائم مرکز صحت بد امنی کے دور میں عارضی طور پر بند کر دی گئی تھی۔ جس سے علاقے کے ہزاروں آبادی کو علاج معالجے میں مشکلات کا سامنا تھا۔ گزشتہ دنوں پولیٹیکل ایجنٹ محمود اسلم وزیر نے عوامی شکایات اور مطالبے پر اے پی اے اپر مہمند اور محکمہ صحت کو علاقے کا دورہ کر کے معائنہ اور اصل صورتحال معلوم کرنے کی ہدایات دی۔ اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ اپر مہمند حسیب الرحمن خلیل ، تحصیلدار صافی معراج خان اور محکمہ صحت کے ایجنسی سرجن ڈاکٹر رضاء اللہ نے علاقے کا دورہ کیا ، آبادی اور ضرورت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ہسپتال کو موزوں ترین قرار دیا۔ جس پر پولیٹیکل انتظامیہ اور محکمہ صحت نے فوری بحالی کا آرڈر جاری کر دیا۔ علاقہ عمائدین میاں لعل باچا صافی اور ملک محمدا جان صافی نے اس اہم مسئلے کو حل کرنے اور منصفانہ فیصلے پر پولیٹیکل انتظامیہ کا عوام کی طرف سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کثیر آبادی والے علاقے سے دوسرے مراکز صحت کافی دور تھے اور مریضوں کو علاج کیلئے دوسرے علاقوں کو لے جانا پڑتا تھا۔ اب مرکز صحت کی بحالی سے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا۔