چارسدہ پریس کلب کی کوئٹہ دھماکوں کی مذمت

چارسدہ پریس کلب کی کوئٹہ دھماکوں کی مذمت

  

چارسدہ(بیورورپورٹ) چارسدہ پریس کلب کے صحافیوں نے کوئٹہ بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور حکومت سے بم دھماکے میں شہید ہونے والے صحافیوں کی مالی مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔اس حوالے سے چارسدہ پریس کلب کی کابینہ کا ایک تعزیتی اجلاس زیر صدارت داو ددرانی منعقد ہوا۔ اجلاس میں جنرل سیکرٹری کفائت اللہ یوسفزئی سمیت کابینہ کے دیگر اراکین نے شرکت کی ،اس موقع پر تعزیتی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے صدر پریس کلب داود درانی نے کہا ہے ہم کوئٹہ بم دھماکے کے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور بم دھماکے میں شہید صحافیوں اور وکلاء برادری سے مکمل اظہار یکجہتی کا اعلان کرتے ہیں ،کوئٹہ بم دھماکے میں شہید ہونیوالے دونوں صحافیوں نے اپنے فرائض دہی کے دوران جام شہادت نوش کیا ہے اس لئے ہم ان کے لواحقین کے ساتھ غم کی اس گھڑی میں برابر کے شریک ہیں،اس موقع پر انہوں نے حکومت سے دونوں صحافیوں کے لواحقین کے لئے مالی معاونت کرنے کا بھی مطالبہ کیا ،اجلاس کے آخر میں صحافیوں اور وکلا ء سمیت تمام جان بحق افراد کی ایصال ثواب اور زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لئے خصوصی دعاکی گئی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -