کرک ،عوام کا خوشحال خان خٹک یونیورسٹی پا کام شروع نہ ہونے پر صبر کا پیمانہ لبریز

کرک ،عوام کا خوشحال خان خٹک یونیورسٹی پا کام شروع نہ ہونے پر صبر کا پیمانہ ...

  

کرک (بیورورپورٹ) 5 سال میں خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کی عمارت پر کام شروع نہ ہونے کیخلاف علاقہ چونترہ با الخصوص یونین کونسل جندری کے بلدیاتی ممبران سیاسی و سماجی مشران کا پیمانہ صبر لبریز، یونیورسٹی بناؤ تحریک شروع کرنے کا اعلان ،13 اگست کو بمقام نیاز سٹاپ کلوٹ انڈس ہائی وے پر احتجاج جلسے کا فیصلہ، رابطہ مہم شروع کر دی گئی گزشتہ روز ارسلان ہوٹل انڈس ہائی وے کے مقام پر تمام سیاسی پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے مشران بلدیاتی ممبران کا اہم اجلاس زیر صدارت گل زیب خٹک منعقد ہوا جسمیں ڈسٹرک کونسلر جان عالم ایڈوکیت، تحصیل کونسلر تاج نواز خٹک، ویلج ناظمین حافظ سیف الاسلام، حاجی نواز، تحریک انصاف کے رہنما نور صاحب خان المعروف صاحب آگاہ و دیگرنے شرکت کی منظر جاوید ایڈوکیٹ نے اجلاس کے اغراض و مقاصد تفصیل سے بیان کئے مشترکہ فیصلہ سناتے ہوئے مشران نے کہا کہ ضلع کرک کی تینوں تحصیلوں میں ہائیر ایجوکیشن کی ٹیکنیکل کمیٹی کے فیصلے کے مطابق جہاں بھی ہو یونیورسٹی کو موزوں مقام پر تعمیر کیا جائے سابق و موجودہ ممبران اسمبلی کرک سٹی سمیت ضلع بھر کے مشران تعصب اور سیاست کو بالائے طاق رکھ کر سیاسی دکان نہ چمکائیں عمارت کی تعمیر پر توجہ دیں یونیورسٹی سے ہماری آنے والی نسلوں کا مستقبل جڑا ہوا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -