جندول ،ٹریفک حادثہ میں 4 اہلکاروں سمیت 7 زخمی

 جندول ،ٹریفک حادثہ میں 4 اہلکاروں سمیت 7 زخمی

  

جندول(نمائندہ پاکستان) تھانہ ثمر باغ کے حدود گاؤں صدبر کلی کس کوٹو میں پولیس موبائل اور سول ڈائنہ کے مابین تصادم کے نتیجہ میں چار پولیس اہلکار وں سمیت مجموعی طور پر سات افراد زخمی ہوئے ہیں تفصیلات کے مطابق پولیس موبائل جو کہ ثمر باغ سے بلامبٹ تیمرگرہ جا رہا تھا کہ کس کوٹون کے مقام پر سول ڈائنہ نمبر N195معیار سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں پولیس موبائل میں سوار چار اہلکار اے ایس آئی عبد القہار خان ، سپاہی معین اللہ،حبیب اللہ اور احسان اللہ اور ڈائنہ میں سوار زاہد ولد لاجبر ساکن ثمر باغ بخت رحمن ولد سمیر خان ساکن شونٹالہ ، بلال ولد امان ملک ساکن سورہ گنڈئی زخمی ہو گئیں، حادثہ کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر کیٹگری ڈی ہسپتال ثمر باغ منتقل کیا گیا جہاں پر ابتدائی علاج معالجہ کے بعد زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعہ سے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال تیمرگرہ منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے تھانہ ثمر باغ پولیس کے مطابق حادثہ کے وجوہات ابھی تک معلوم نہیں ہو سکے ہیں اور مزید معلومات کیلئے پولیس کی انکوائری جاری ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -