ڈیرہ ،محفل موسیقی میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

ڈیرہ ،محفل موسیقی میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)یارک کے گاؤں شہزادہ میں خانہ بدوشوں کی محفل موسیقی میں جانے والے 35سالہ نوجوان ہوائی فائرنگ کے دوران نامعلوم شخص کی طرف سے گولی لگنے سے موقع پر جاں بحق ہوگیا ،یارک پولیس نے مقتول کے والد کی رپورٹ پر نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ یارک کی حدود میں گاؤں شہزادہ میں خانہ بدوشوں نے محفل موسیقی کا انعقاد کیا ۔محفل موسیقی سننے کیلئے 35سالہ غلام صابر ولد غلام صادق اپنے رشتے داروں کے ہمراہ وہاں گیا محفل موسیقی کے دوران ہونیو الی ہوائی فائرنگ کے دوران ایک گولی غلام صابر کو جا لگی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا ۔ جونہی اس کو ہسپتال لے جایا جارہا تھا اس نے ونہی پر ہی دم توڑ دیا ۔تھانہ یارک میں مقتول کے والد غلام صادق نے اس واقعہ کا مقدمہ 322ppcکے تحت نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا ۔