ضلع کونسل ملاکنڈ نے 3ارب 87کروڑ سے زائد ٹیکس فری بجٹ کی منظوری دیدی

ضلع کونسل ملاکنڈ نے 3ارب 87کروڑ سے زائد ٹیکس فری بجٹ کی منظوری دیدی

  

بٹ خیلہ (بیورو رپورٹ )ضلع کونسل ملاکنڈ نے3ارب87کروڑ35لاکھ روپے کے سالانہ متوازن ٹیکس فری بجٹ کی منظور ی دے دی ہے بجٹ44رکنی کونسل میں 36ممبران کی اکژیت سے پاس ہوا جس میں تحریک انصاف کے18اپوزیشن ارکان میں سے11نے ضلعی حکومت کی حمایت کی کو نسل کا بجٹ اجلاس ایک دن کے وقفے کے بعد کنونیئر کرنل(ر) ابرار حسین یوسفزئی کی صدارتی میں ہوا جس میں ڈی سی خائستہ رحمن اے ڈی سی سید محمد فر ح الثقلین اے سیز اشفاق احمد اور شہاب خان کے علاوہ سرکاری محکموں کے سر براہوں اور کونسل کے مر و خواتین ممبران نے کثیر تعداد میں شر کت کی اجلاس کے آغاز پر امجدعلی شاہ اور رازق جان ایڈوکیٹ نے سانحہ کو ئٹہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی جبکہ راشد خان نورانی نے شہدا کے درجات کی بلندی اور رخمیوں کی جلدصحت یا بی کی دعا کی جبکہ کنونیئر نے بجٹ کی منظوری کیلئے رائے شماری کرائی دریں اثناء ضلع ناظم سید احمد علی شاہ نے بھاری اکثریت سے بجٹ کی منظوری پر تمام ممبران اور خصو صا اپوزیشن کا تہہ دل سے شکر یہ ادا کیامیڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کر تے ہو ئے انھوں نے کہا کہ ضلعی حکومت شروع دن سے ہی علاقے کی ترقی اور عوام کی خوش حالی کا پروگرام لے کر آئی جس پر حتی المقدور عمل ہو رہا اور ہماری نیک اخلاص اور کار کر دگی کی وجہ اپوزیشن کی اکثر یت بھی آج ہمارے ساتھ ہے انھوں نے کہا کہ پہلی دفعہ ضلع میں قدرتی آفات وغیرہ کیلئے ڈیڑھ کروڑ سے ایمر جنسی فنڈ قائم کیا گیا ہے جبکہ بجٹ میں صو بائی حکومت کے ویژن کے مطابق تعلیم اور صحت پر خا ص توجہ دی گئی ہے جس میں ڈاکٹر اساتذہ کی بھرتی طلباء کیلئے انعامی و امدادی سکیموں کا اجراء کیا جارہا ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -