تیمرگرہ ،سانحہ کوئٹہ کیخلاف ساؤتھ ایشیاء تنظیم کا احتجاجی مظاہرہ

تیمرگرہ ،سانحہ کوئٹہ کیخلاف ساؤتھ ایشیاء تنظیم کا احتجاجی مظاہرہ

  

تیمرگرہ ( بیو ر و رپو ر ٹ ) سانحہ کوئٹہ کے خلاف سماجی تنظیم ساوتھ ایشیاء پارٹنرشپ پاکستان دیرلوئر آواز پروگرام کے زیر اہتمام پریس کلب تیمرگرہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے پلے کارڈاٹھارکھے تھے جس پر کوئٹہ دھماکہ کے خلاف نعرے درج تھے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے پروگرام آفیسر اسداللہ،کاشف زیب ویگرنے کوئٹہ دھماکہ کی پرزور الفاظ میں مذمت کی اورشہداء کے خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ غمزدہ خاندانوں سے غم کی اس گھڑی میں برابر کے شریک ہے انہوں نے کہا کہ بے گناہ شہریوں کی قتل عام ا سلام کی کونسی خدمت ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس واقعہ میں ملوث افراد کو گرفتار کریں اور شہداکے خاندانوں اور زخمیوں کی بھر پور مالی مددکریں انہوں نے کہا کہ حکومت امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے فوری اقدامات کریں ۔۔۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -