نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے جائزہ کیلئے مانیٹرنگ ٹاسک فورس قائم کرنے کا فیصلہ، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے بر وقت ایکشن یقینی بنائیں: وزیر اعظم

نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے جائزہ کیلئے مانیٹرنگ ٹاسک فورس قائم کرنے کا ...
نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے جائزہ کیلئے مانیٹرنگ ٹاسک فورس قائم کرنے کا فیصلہ، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے بر وقت ایکشن یقینی بنائیں: وزیر اعظم

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کیلئے مانیٹرنگ ٹاسک فورس قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان عملدرآمد کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف ، ڈی جی آئی ایس آئی، وفاقی وزیر داخلہ اور دیگر اعلیٰ حکام اجلاس نے شرکت کی ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کیلئے مانیٹرنگ ٹاسک فورس قائم کی جائے گی جس میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے نمائندے شامل ہوں گے جبکہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی متعلقہ ایجنسیاں بھی ٹاسک فورس کا حصہ ہوں گی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انٹیلی جنس اداروں کو تمام ضروری وسائل فراہم کیے جائیں گے۔

اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ انٹیلی جنس اداروں نے ملکی سلامتی اور قومی مفاد کے تحفظ کیلئے بہترین کردار ادا کیا۔امن و امان کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے ، نیشنل ایکشن پلان پر مکمل اور موثر عمل درآمد کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے اور دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے نتیجہ خیز اور بر وقت ایکشن یقینی بنائیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -