کراچی میں یوم آزادی پر دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، رینجرز سے مقابلے میں 4دہشتگرد ہلاک

کراچی میں یوم آزادی پر دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، رینجرز سے مقابلے میں ...
کراچی میں یوم آزادی پر دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، رینجرز سے مقابلے میں 4دہشتگرد ہلاک

  

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی کے علاقے منگھو پیر میں فورسز کے ساتھ مقابلے میں یوم آزادی پر دہشتگردی کی منصوبہ بندی کرنے والے چار دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق رینجرز میں کراچی نے یوم آزادی پر دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنادیا، منگھو پیر میںد ہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا گیا تو دہشتگردوں نے فائرنگ کردی، جوابی کارروائی میں چار دہشتگرد اپنے انجام کو پہنچ گئے، رینجرز ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگردوں سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ مقابلے میں ہلاک ہونے والے دہشتگرد چودہ اگست کو یوم آزادی کے موقع پر شہر قائد میں دہشتگردی کا منصوبہ بنا رہے تھے۔

مزید :

قومی -