سیلاب کی تباہ کاریاں جاری،جھنگ میں 60دیہات ڈوب گئے،کئی علاقوں میں ریڈ الرٹ،لوگوں کی نقل مکانی،بڑا ریلا آج ملتان پہنچے گا

سیلاب کی تباہ کاریاں جاری،جھنگ میں 60دیہات ڈوب گئے،کئی علاقوں میں ریڈ ...
سیلاب کی تباہ کاریاں جاری،جھنگ میں 60دیہات ڈوب گئے،کئی علاقوں میں ریڈ الرٹ،لوگوں کی نقل مکانی،بڑا ریلا آج ملتان پہنچے گا

  

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) موسلا دھار بارشو ں کے بعد ملک کے مختلف علاقوں میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں ، دریائے چناب میں سیلابی ریلے نے جھنگ کے ساٹھ دیہات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،دریائے جہلم بھی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے، جہلم، خوشاب، منڈی بہاوالدین اور دیگر علاقوں میں ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

سیلاب کی اطلا ع دینے والے مرکز کے مطابق دریائے چناب میں کئی مقامات پراونچے درجے کا سیلاب ہے، سیلابی ریلے نے جھنگ کے نواح میں 60سے زیادہ دیہات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، سیکڑو ں ایکڑ رقبے پر کھڑی فصلیں بھی بری طرح تباہ ہوئی ہیں۔ ساڑھے تین لاکھ کیوسک کا ریلا آج ملتان سے گزرتا ہوا مظفر گڑھ پہنچے گا ، خطرے کے پیش نظر دریا کی قریبی آبادیوں کو خالی کرالیا گیا ہے۔

دریائے جہلم میں بھی اگلے دو روز کے دوران منگلا کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے جس کے باعث جہلم،منڈی بہاو¿الدین، خوشاب اور دیگر علاقوں میں ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے، لوگوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

مزید :

ماحولیات -