وزیر آباد میں بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی ، خاتون جاں بحق، 3افراد زخمی

وزیر آباد میں بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی ، خاتون جاں بحق، 3افراد زخمی
وزیر آباد میں بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی ، خاتون جاں بحق، 3افراد زخمی

  

وزیر آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر آباد کے علاقے میں بارش کے باعث خستہ حال مکان کی چھت گر گئی جس کی زد میں آکر ایک خاتون جاں بحق ہو گئی ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیرا ٓباد میں بارش کے باعث ایک مکان کی چھت گر گئی اور ملبے تلے دب کر خاتون جاں بحق ہو گئی ۔ واقعے میں تین افراد زخمی ہیں جنہیں ملبے سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ واقعے کے بعد مقامی افراد نے ریسکیو کو طلب کیا جنہوں نے کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد ملبہ ہٹا کر لاش نکالی اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔

مزید :

گوجرانوالہ -اہم خبریں -