آرمی چیف کی ہدایت پر کوئٹہ میں دہشتگردوں کیخلاف کومبنگ آپریشن جاری،33مشتبہ افراد گرفتار،اسلحہ برآمد

آرمی چیف کی ہدایت پر کوئٹہ میں دہشتگردوں کیخلاف کومبنگ آپریشن جاری،33مشتبہ ...
آرمی چیف کی ہدایت پر کوئٹہ میں دہشتگردوں کیخلاف کومبنگ آپریشن جاری،33مشتبہ افراد گرفتار،اسلحہ برآمد

  

کوئٹہ( مانیٹرنگ ڈیسک) کوئٹہ کے سول ہسپتال میں پیر کے روز بد ترین دہشتگردی کے بعد کوئٹہ میں امن دشمنوں کے خلاف کومبنگ آپریشن جاری ہے، ایف سی کے پانچ سو، پولیس کے ایک سو پچاس اور اے ٹی ایف کے سو جوان شریک ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سول ہپستال دھماکے میں 72افراد کی شہادت کے بعد آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ہدایت پر کوئٹہ میں کومبنگ آپریشن بدھ کے روز شروع کیا گیا تھا جو ابھی تک جاری ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق دہشتگردوں کے خلاف جاری کارروائیوں میں ایف سی کے 500، پولیس کے 150اور اے ٹی ایف کے 100جوان شریک ہیں۔ کومبنگ آپریشن کا دائرہ کار نواحی علاقوں تک بھی بڑھا دیا گیا۔مختلف کارروائیوں کے دوران 33مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا جن سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔

دوسری جانب المناک سانحہ کے بعد کوئٹہ کی فضا بدستور سوگوار ہے، سوگ کے تیسرے روز بھی وکلا عدالتی بائیکاٹ کررہے ہیں،صوبے بھر میں سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم بھی سرنگوں ہے۔

پیر کی صبح کوئٹہ کے سول ہسپتال میں ہونے والے خود کش دھماکے میں وکلا رہنماو¿ں سمیت72افراد شہید اور سو سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

مزید :

قومی -