یمن نے سعودی عرب پر میزائل داغ دیا،1شخص جاں بحق ،7زخمی

یمن نے سعودی عرب پر میزائل داغ دیا،1شخص جاں بحق ،7زخمی
یمن نے سعودی عرب پر میزائل داغ دیا،1شخص جاں بحق ،7زخمی

  

جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) یمن کی جانب سے سعودی عرب میں میزائل فائرکیا گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور سات زخمی ہو گئے۔

سعودی میڈیا کے مطابق یمن کی بری فوج کی جانب سے میزائل مار اگیا۔ میزائل ناجران صوبے میں ایک عمار ت پر لگاجس کے نتیجے میں ایک شہری جاں بحق اور سات زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

وزارت دفاع کے ترجما ن کا کہنا ہے کہ یمن کی جانب سے میزائل حملے کی اطلاع دی گئی تھی۔ اس سے قبل سعودی ایئر ڈیفنس فورسز نے دو میزائل حملوں کو ناکام بنایا تھا ۔ یہ حملے آبھا اور خمیس کے شہروں پر کئے گئے تھے تاہم ان حملوں کے نتیجے میں کوئی جانی ضیاع نہیں ہوا تھا ۔

مزید :

عرب دنیا -