لیگی کارکن ون ویلنگ کے الزام میں گرفتار ، خنیف عباسی نے ایس ایچ او کو معطل کرادیا ، کارکن رہا

لیگی کارکن ون ویلنگ کے الزام میں گرفتار ، خنیف عباسی نے ایس ایچ او کو معطل ...
لیگی کارکن ون ویلنگ کے الزام میں گرفتار ، خنیف عباسی نے ایس ایچ او کو معطل کرادیا ، کارکن رہا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک )راولپنڈی پولیس نے مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے 6 کارکنوںکو ون ویلنگ کے الزام میں گرفتار کر لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تھانہ نیو ٹاﺅن پولیس نے رات گئے ون ویلنگ کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے مسلم لیگ نواز کے 6نوجوانوں سمیت متعدد کو گرفتار کر لیا تاہم لیگی کارکنوں کی گرفتاری کے خلاف سینکڑوں کارکن تھانے کے باہر جمع ہو گئے اور ہنگامہ آرائی کی ۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

واقعے کے بعد مسلم لیگ نواز کے رہنما حنیف عباسی بھی کارکنوں کو چھڑوانے کیلئے تھانے پہنچے اور ایس ایچ او کو معطل کروادیا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ نیو ٹاﺅن پولیس نے مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے 6 نوجوان کو ون ویلنگ کے الزام میں گرفتار کرلیا جس پر سینکڑوں نوجوان نے تھانے پہنچ کر توڑ پھوڑ کی اور شیشے توڑ دیے اور پولیس کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں

رہنما مسلم لیگ ن حنیف عباسی بھی نوجوانوں کو چھڑانے کارکنوں کے ہمراہ تھانے پہنچ گئے، ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے گرفتار نوجوانوں کو رہا کر دیا جبکہ ون ویلنگ پر قبضے میں لیے گئے موٹر سائیکل تاحال واپس نہیں کیے گئے۔ذرائع نے بتایا کہ ایس ایچ او تھانہ نیو ٹاﺅن کو نوجوانوں سے مبینہ غیر انسانی سلوک پر معطل کر دیا گیا۔