کوئٹہ میں جج کے قافلےپر بم حملہ،سکیورٹی اہلکاروں سمیت 14افراد زخمی

کوئٹہ میں جج کے قافلےپر بم حملہ،سکیورٹی اہلکاروں سمیت 14افراد زخمی
کوئٹہ میں جج کے قافلےپر بم حملہ،سکیورٹی اہلکاروں سمیت 14افراد زخمی

  

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)کوئٹہ میں سول ہسپتال کا سوگ ابھی ختم نہیں ہوا کہ ایسے میں ایک اور افسوسناک خبرآگئی۔کوئٹہ میں فیڈرل شریعت کورٹ کے جج ظہور شاہ وانی کے قافلے کو ریموٹ کنٹرول بم دھماکے سے نشانہ بنایا گیا جس میں 14 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔سرکاری ٹی وی کے مطابق  جج کی گاڑی وہاں سے تھوڑی ہی دیر پہلے گزری تھی۔دھماکے سے پولیس سکواڈ کی ایک گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا ۔دھماکہ ریمورٹ کنٹرول بم سے کیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کی رپورٹس کے مطابق یہ دھماکہ زرغون روڈ پر نجی الخیر ہسپتال کے قریب ہوا  جس میں14 افراد زخمی ہو ئے۔جنہیں سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ زخمیوں میں 5سکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔پولیس اورریسکیو اہلکاروں کی بڑی تعداد بتائی گئی جگہ پر پہنچ گئی اور علاقہ کو گھیرے میں لے لیا گیا۔دھماکے سے ایک گاڑی اور 2 موٹرسائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔دوسری جانب کوئٹہ کے سول ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر عبدالرحمن نے بی بی سی کو بتایا کہ بم دھماکے میں چار پولیس اہلکاروں سمیت 14 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں 8اگست کو بھی سول ہسپتال میں ہونے والے ایک خودکش بم دھماکے میں 72افراد شہید ہوئے تھے جب کہ 100سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

مزید :

کوئٹہ -