فیڈرل بی ایریا اور اورنگی ٹاﺅن میں رینجرز کی کارروائیاں : ایم کیو ایم کے جوائنٹ انچارج سمیت دو افراد کوگرفتار کر لیا گیا : ایم کیو ایم اعلامیہ

فیڈرل بی ایریا اور اورنگی ٹاﺅن میں رینجرز کی کارروائیاں : ایم کیو ایم کے ...
فیڈرل بی ایریا اور اورنگی ٹاﺅن میں رینجرز کی کارروائیاں : ایم کیو ایم کے جوائنٹ انچارج سمیت دو افراد کوگرفتار کر لیا گیا : ایم کیو ایم اعلامیہ

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) رینجرز نے کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریااور اورنگی ٹاﺅن میں کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے جوائنٹ انچارج اورایک کارکن کو گرفتار کر لیا۔

جیو نیوز کے مطابق ایم کیوا یم کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ رینجرز نے رات گئے کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں سید شکیل کے گھر پر چھاپہ مار ا ۔ کارروائی کے دوران سید شکیل کو حراست میں لیا گیا ہے جو ایم کیو ایم سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے جوائنٹ انچارج ہیں ۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ رینجرز نے اورنگی ٹاﺅن سے یوسی 17کے کارکن ارشد علی کو بھی گرفتار کیا ہے جنہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔

مزید :

کراچی -اہم خبریں -