کسووال: پولیس نے8 سالہ لڑکی کو ونی کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

کسووال: پولیس نے8 سالہ لڑکی کو ونی کرنے کی کوشش ناکام بنا دی
کسووال: پولیس نے8 سالہ لڑکی کو ونی کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

  

ساہیوال (ویب ڈیسک)تھانہ شاہکوٹ کی حدود میں 8 سا لہ بچی سے ونی کی کوشش پولیس نے ناکام بنا دی۔، عالمگیر کی 8 سالہ بیٹی فوزیہ تیسری کلا س کی طالبہ ہے۔ عالمگیر نے ارم بی بی زوجہ مرتضیٰ قوم بلوچ کو اغوا کرنے کے بعدطلاق دلوا کر شادی کر لی تھی جس کی پاداش میں ارم بی بی کے لواحقین نے ونی کرنے کی کوشش کی۔ 24/14-L کی نیاز بی بی بتایا ہے میرے شوہر عالمگیر نے ارم بی بی کو اغوا کر لیا تھا۔ عدالت سے طلاق لیکر دونوں نے نکاح کر لیاجبکہ لڑکی کے باپ مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ عالمگیر ارم بی بی واپس کرے یا اس کے عوض رشتہ دے۔ شہامت اور مرتضیٰ میری بیٹی فوزیہ کو زبر دستی اٹھا کر لے گئے جس سے مرتضیٰ سے نکاح کرنا چاہتے ہیں۔پولیس نے مدعی کی درخواست پر 293 جرم 363 کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

مزید :

ساہیوال -