لوگ دھماکے کیوں کرتے ہیں؟ کوئٹہ میں شہید وکیل کی اکلوتی ننھی بیٹی کا سوال

لوگ دھماکے کیوں کرتے ہیں؟ کوئٹہ میں شہید وکیل کی اکلوتی ننھی بیٹی کا سوال
لوگ دھماکے کیوں کرتے ہیں؟ کوئٹہ میں شہید وکیل کی اکلوتی ننھی بیٹی کا سوال

  

کوئٹہ (ویب ڈیسک) سانحہ کوئٹہ نے کئی خاندانوں کو اجاڑ دیا۔ ایک ایسے ہی ہنستے بستے خاندان کی ننھی اکلوتی بیٹی بھی اپنے والد کو یاد کرتی ہے۔ 7 سالہ پلوشہ کو کیا خبر کہ اس کے سر پر ہمیشہ سایہ بن کر چلنے والا باپ اب اس دنیا میں نہیں رہا۔ پلوشہ کوئٹہ بم دھماکے میں شہید وکیل اصغر خان اچکزئی کی اکلوتی بیٹی ہے۔ پلوشہ نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ میں نے دیکھا بابا شہید ہو گئے۔ اس نے معصومیت سے سوال کیا کہ لوگ دھماکے کیوں کرتے ہیں؟ مجھے بابا سے بہت پیار ہے۔

مزید :

کوئٹہ -