کوئٹہ دھماکہ، دہشتگرد یوم آزادی کی تقریبات سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں، اصل ہدف پولیس کی گاڑی تھی: سرفراز بگٹی

کوئٹہ دھماکہ، دہشتگرد یوم آزادی کی تقریبات سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں، اصل ہدف ...
کوئٹہ دھماکہ، دہشتگرد یوم آزادی کی تقریبات سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں، اصل ہدف پولیس کی گاڑی تھی: سرفراز بگٹی

  

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ آج کے دھماکے میں تین سے 4 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا جبکہ دہشتگردوں کا اصل ہدف پولیس کی گاڑی تھی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ جمعرات کی صبح ہونے والے دھماکے میں ہونے والے زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔یہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کا دھماکہ تھا جس میں تین سے 4 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا اور اس کا اصل ہدف پولیس اور ایف سی تھی کیونکہ جج صاحب کی گاڑی گزر گئی تھی جس کے بعد پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔

کوئٹہ میں جمعرات کو ہونے والے  دھماکے  کی مکمل خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں

انہوں نے کہا کہ دہشتگرد یوم آزادی کی تقریبات کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں لیکن اس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارا عزم متزلزل نہیں کیا جاسکتا۔

والز نے 14اگست کے موقع پر بچوں کے ساتھ جشن آزادی کامزہ دوبالا کرنے کا طریقہ متعارف کروادیا

مزید :

کوئٹہ -