لندن : برکشائر میں اے 34شاہراہ پرٹریفک حادثہ ، 4افراد ہلاک ، 12زخمی ، ڈرائیور گرفتار

لندن : برکشائر میں اے 34شاہراہ پرٹریفک حادثہ ، 4افراد ہلاک ، 12زخمی ، ڈرائیور ...
لندن : برکشائر میں اے 34شاہراہ پرٹریفک حادثہ ، 4افراد ہلاک ، 12زخمی ، ڈرائیور گرفتار

  

لند ن (مانیٹرنگ ڈیسک ) برکشائر میں اے 34شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برکشائر میں ایک مصروف شاہراہ پر کنٹینر ڈرائیور کے غفلت سے آٹھ گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 4افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ 12سے زائد زخمی ہیں جن میں سے بعض کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کلیئر اورتین کو ہستپالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

والز نے 14اگست کے موقع پر بچوں کے ساتھ جشن آزادی کامزہ دوبالا کرنے کا طریقہ متعارف کروادیا

حادثے کے بعد پولیس نے خطرناک ڈرائیونگ کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے جس کے بارے میں یہی گمان ہے کہ وہ کنٹینر ڈرائیور ہی ہے۔

حادثے کے بعد ایک زخمی کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ دو افراد کو ایمبولینس سے ہسپتالوں میں لایا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ 9زخمیوں کو معمولی زخم آئے ہیںجنہیں موقع پر ہی طبی امداد مہیا کر دی گئی ہے۔

واقعے کے بعد پویس نے موقع پر پہنچ کر سڑک کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا ہے اور متاثرہ گاڑیوں کا ملبہ اٹھانے کا کام جاری ہے جبکہ ٹریفک کو متبادل راستوں کی طرف موڑا جا رہا ہے ۔

مزید :

برطانیہ -اہم خبریں -