اقلیتوں کا عالمی دن،مرادعلی شاہ چرچ پہنچ گئے،ملکی ترقی میں اقلیتوں کے کردار کو سراہا
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ صدر میں واقع چرچ میں پہنچ گئے جہاں انہوں نے اقلیتوں کے عالمی دن پر ہونے والی ایک تقریب میں شرکت کی۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہاں سابق صدر آصف علی زرداری کی ہدایت پر یہاں آیا ہوں،چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے بھی آنا تھا مگر مصروفیات کے باعث شرکت نہیں کرسکے۔مرادعلی شاہ نے ترقی میں مسیحی برادری سمیت تمام اقلیتوں کےکردار کوسراہا۔
پیپلزپارٹی اقلیتوں کیلئے کام کرتی آئی ہے۔سندھ حکومت نے ہندومیرج ایکٹ منظور کرایا۔ہر کمیونٹی کو درپیش مسائل کے حل کی کوشش کروں گا۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے بھی سینٹ پیٹرز برگ سے تعلیم حاصل کی،آج اساتذہ یاد آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وفاق اور صوبے میں کوئی تصادم نہیں ،ہم سب ملکر دہشت گردی سے لڑ رہے ہیں۔اس موقع پر تقریب میں شریک افراد نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو سالگرہ کی مبارکباد بھی دی۔