26روز گزر گئے،قندیل بلوچ قتل کیس کی تفتیش مکمل نہ ہوسکی

26روز گزر گئے،قندیل بلوچ قتل کیس کی تفتیش مکمل نہ ہوسکی
26روز گزر گئے،قندیل بلوچ قتل کیس کی تفتیش مکمل نہ ہوسکی

  

ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک)ملتان میں 15 جولائی کو اپنے ہی بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی معروف ماڈل قندیل بلوچ کے قتل کی تفتیش 26 روز گزر جانے کے بعد بھی مکمل نہیں ہو سکی۔

تفصیلات کے مطابق قندیل بلوچ قتل کیس کے مرکزی ملزم وسیم کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد عدالت نے جیل بھیج دیا ہے جبکہ ملزم کے معاون اور قندیل کے کزن حق نواز کو آج عدالت میں پیش کیا جا رہا ہے جس کا مزید جسمانی ریمانڈ پولیس لینے کی کوشش کرے گی لیکن چھبیس روز گزرنے کے باوجود پولیس کی جانب سے کیس تفتیش کو حتمی شکل نہیں دی جا سکی ہے اور نہ ہی عدالت میں حتمی چالان پیش کیا گیا ہے۔مفتی قوی سمیت متعد افراد کو اس مقدمہ میں شامل تفتیش تو کیا گیالیکن نہ تو انہیں کلین چٹ دی گئی اور نہ ہی اس واقعہ میں ان کے کردار کا تعین کیا گیا۔پولیس کی حالیہ تفتیش مرکزی ملزم اور قندیل کا بھائی وسیم اور اس کے معاون حق نواز سے آگے ہی نہیں بڑھ رہی ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -