ملک میں اقلیتوں کو تمام بنیادی حقوق حاصل ہیں : وزیر اعظم کا اقلیتوں کے حقوق کے عالمی دن پر پیغام

ملک میں اقلیتوں کو تمام بنیادی حقوق حاصل ہیں : وزیر اعظم کا اقلیتوں کے حقوق کے ...
ملک میں اقلیتوں کو تمام بنیادی حقوق حاصل ہیں : وزیر اعظم کا اقلیتوں کے حقوق کے عالمی دن پر پیغام

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیرا عظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں اقلیتوں کو تمام بنیادی حقوق حاصل ہیں، اقلیتی برادری ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے اور پاکستان میں اقلیتوں کی خدمات کو تسلیم کیا جا رہا ہے ۔

اقلیتوں کے حقوق کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ یہ دن ہمیں اقلیتوں کے مسائل حل کرنے کی یاد دلاتا ہے جسے منانے کا مقصد مذہبی ہم آہنگی اور اقلیتوں کے حقوق کی حفاظت یقینی بنانا ہے۔اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہمارے منشور کا حصہ ہے ۔

والز نے 14اگست کے موقع پر بچوں کے ساتھ جشن آزادی کامزہ دوبالا کرنے کا طریقہ متعارف کروادیا

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں اقلیتوں کو تمام بنیادی حقوق حاصل ہیں اور کسی بھی اقلیتی برادری کو دیگر مذاہب کی طرح پوری مذہبی آزادی ہے۔

مزید :

قومی -