بہتر سروس کی طرف اہم قدم،پی آئی اے14اگست سے لندن، اسلام آباد اور لاہور سے پریمئئر سروس شروع کرے گی

بہتر سروس کی طرف اہم قدم،پی آئی اے14اگست سے لندن، اسلام آباد اور لاہور سے ...
بہتر سروس کی طرف اہم قدم،پی آئی اے14اگست سے لندن، اسلام آباد اور لاہور سے پریمئئر سروس شروع کرے گی

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائنز( پی آئی اے) چودہ اگست سےلندن ، لاہور اور اسلام آباد سے پریمییئر سروس شروع کررہی ہے،پیر اور بدھ کی پروازوں کو پریمیئر میں بدل دیا جائے گا۔

 ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق  قومی فضائی کمپنی پی آئی اے نے لندن سے اسلام آباد ، اسلام آباد سے لندن اور لندن سے لاہور فضائی سروس مزید بہتربنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائنز( پی آئی اے) چودہ اگست سے لندن سے اسلام آباد، اسلام آباد سے لندن پریمییئر سروس شروع کررہی ہے،پیر اور بدھ کی پروازوں کو پریمیئر میں بدل دیا جائے گا۔

منگل کے روز لندن سے لاہور کی پرواز بھی اب پریمیئر ہوجائے گی۔پی آئی اے ترجمان کے مطابق نئے طیارے پر انتہائی پروفیشنل عملہ تعینات ہوگا،سہولتوں کا معیار بھی بہتر بنایا گیا ہے،پریمیئر سروس کا آغاز پی آئی اے کی شاندار روایات کی بحالی کی جانب اہم قدم قرار دیا جارہا ہے۔

مزید :

بزنس -