شاہدرہ: برقع پوش عاشق پکڑا گیا، اہل علاقہ نے درگت بناڈالی

شاہدرہ: برقع پوش عاشق پکڑا گیا، اہل علاقہ نے درگت بناڈالی
شاہدرہ: برقع پوش عاشق پکڑا گیا، اہل علاقہ نے درگت بناڈالی

  

لاہور (ویب ڈیسک) شاہدرہ میں عشق کے ہاتھوں مجبور ہوکر ارسلان نامی عاشق ساتھی کے ہمراہ برقع پہن کرمحبوبہ کو ملنے کیلئے مدرسہ میں پہنچ گیا، شک گزرنے پر مکینوں نے ارسلان اور اس کے ساتھی کو دھر لیا اور خوب درگت بنانے کے بعد سر کے بال مونڈھ دئیے، دونوں بو بعدازاں پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

والز نے 14اگست کے موقع پر بچوں کے ساتھ جشن آزادی کامزہ دوبالا کرنے کا طریقہ متعارف کروادیا

تفصیلات کے مطابق شاہدرہ کے علاقے ونڈالہ روڈ پر ارسلان اور اس کے ساتھی علی کو علاقہ مکینوں نے اس وقت پکڑا جب وہ برقع اوڑھ کر مقامی مدرسے میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے، مکینوں نے ارسلانا ور اس کے ساتھی کی خوب درگت بنائی، جس پر انہوں نے بتایا کہ وہ محبوبہ سے ملنے کے لئے آئے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

مزید :

لاہور -