ہنڈی اور انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزم محمد کاشف گرفتار، نقدی اور پاسپورٹ برآمد

ہنڈی اور انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزم محمد کاشف گرفتار، نقدی اور پاسپورٹ ...
ہنڈی اور انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزم محمد کاشف گرفتار، نقدی اور پاسپورٹ برآمد

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے ) نے گجرات میں کارروائی کرتے ہوئے انسانی سمگلنگ اور ہنڈی کے کاروبار میں ملوث بڑی مچھلی گرفتار کرلی ہے اور اس کے قبضہ سے تین لاکھ روپے نقدی اور پانچ پاسپورٹ برآمد کرلیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے ملک بھر میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے متعدد انسانی سمگلرز کو گرفتار کیا ہے ۔ گجرات میں بھی ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طریقے سے لوگوں کو بیرون ملک بھجوانے والے محمد کاشف نامی ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

کیا جشن آزادی صرف جنگی مناظر دکھا کرہی منایا جاسکتا ہے؟  پاکستان میں ایک ایسا طریقہ متعارف کرادیا گیا کہ والدین کی خوشی کی انتہا نہ رہے

ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم بیرون ملک سے غیر قانونی طریقے ہنڈی سے رقم پاکستان منتقل کرنے میں بھی ملوث ہے جبکہ ملزم متعدد لوگوں کو غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک بھجواچکا ہے۔ ملزم براستہ ایران لوگوں کو ترکی بھجواتا تھا جس کے بعد تارکین وطن کے اہل خانہ سے پیسے وصول کرتا تھا۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے تین لاکھ روپے اور پانچ پاسپورٹ بھی برآمد ہوئے ہیں۔

مزید :

اسلام آباد -