محترمہ فاطمہ جناح کی گاڑیاں اصل حالت میں لانے کیلئے ماہرین کے حوالے

محترمہ فاطمہ جناح کی گاڑیاں اصل حالت میں لانے کیلئے ماہرین کے حوالے
محترمہ فاطمہ جناح کی گاڑیاں اصل حالت میں لانے کیلئے ماہرین کے حوالے

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کے زیر استعمال 2 تاریخی گاڑیاں اپنی اصل حالت میں واپس لانے کے لیے ماہرین کے حوالے کردی گئی ہیں۔ یہ اقدام حکومت پاکستان کی جانب سے اٹھایا گیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق محترمہ فاطمہ جناح کے زیر استعمال دونوں گاڑیاں سنہرے رنگ کی کیڈلک اور مرسڈیز بینز 200 زنگ آلود حالت میں نیشنل میوزیم کے گیراج میں موجود تھیں۔ ونٹاج اینڈ کلاسک کار کلب کے بانی محسن اکرام نے بتایا کہ وہ اسی گیراج میں ان گاڑیوں کی مرمت کریں گے۔ حسن اکرام نے 1992 میں موہٹہ پیلیس میں ان گاڑیوں کی نشاندہی کی تھی اور تب سے وہ حکومت پر زور دے رہے ہیں کہ ان گاڑیوں کو محفوظ کیا جائے۔ محسن اکرام اپنی ٹیم کے ساتھ اس کام کی نگرانی کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ نیشنل میوزیم کے گیراج میں کام کرنے کے لیے پہلے گیراج کو درست حالت میں لانا ہوگا۔

مزید :

قومی -