تعلیمی ادارے 13 اگست کو کھلیں گے، چھٹیوں میں اضافے کی خبر درست نہیں، محکمہ تعلیم
لاہور (ویب ڈیسک) محکمہ تعلیم پنجاب کے حکام نے کہا ہے کہ پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے 13 اگست سے ہی کھلیں گے، موسم گرما کی تعطیلات میں اضافے کی خبریں درست نہیں۔
البتہ حساس اداروں کی جانب سے تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کلیئرنس جاری نہیں کی گئی تو ایسی صورت میں حکومت تعطیلات کے حوالے سے دیگر تجاویز پر غور کرے گی۔ وزیرتعلیم رانا مشہور احمد خان نے ایک تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیمی ادارے پہلے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کھلیں گے۔
والز نے 14اگست کے موقع پر بچوں کے ساتھ جشن آزادی کامزہ دوبالا کرنے کا طریقہ متعارف کروادیا
ای ڈی او ایجوکیشن طارق رفیق نے بتایا کہ 13 اگست کو سکول جشن آزادی کی تقریبات کی تیاریوں کیلئے کھلیں گے اور طلبہ حاضر ہوں گے۔ 14 است کو جشن آزادی کی تقریبات ہوں گی اور 15اگست سے تمام سرکاری سکولوں میں تدریسی سرگرمیوں کا آغاز ہوجائے گا۔ جشن آزادی کی تیاریوں کیلئے ہیڈ ٹیچرز، اساتذہ اور دیگر سٹاف 10 اگست سے سکول آرہاہے۔