سعودی عرب میں لڑکیوں کے کپڑے پہننے اور میک کرنےوالے دولڑکے گرفتار

سعودی عرب میں لڑکیوں کے کپڑے پہننے اور میک کرنےوالے دولڑکے گرفتار
سعودی عرب میں لڑکیوں کے کپڑے پہننے اور میک کرنےوالے دولڑکے گرفتار

  

ریاض(نیوز ڈیسک)سعودی عر ب میں مذہبی پولیس نے دوایسے نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے جو خواتین کی مشابہت اختیار کیئے ہوئے تھے۔

ایمریٹس کے مطابق سعودی عرب کی مذہبی پولیس نے گولف مملکت میں واقع ایک مصروف ترین شاپنگ سنٹر میں پھرنے والے دو ایسے نوجوان لڑکوں کو گرفتار کر لیا ہے جنہوں نے خواتین کے کپڑے پہن رکھے تھے اورچہرے پر میک اپ کررکھا تھا۔

مملکت میں نیکی کے پھیلاﺅ اور برائی کی روک تھام کیلئے قائم ادارے کے ممبران نے بریدہ شہر کے وسطی ٹاﺅن میں واقع ایک مصروف ترین شاپنگ مال میں لڑکیوں کی مشابہت اختیار کرنے والے ان دونوں لڑکوںکو پھرتے ہوئے دیکھا تو انہیں فوری طور پر حراست میں لے لیا۔

عربی روزنامہ العجل کے مطابق انہیں لڑکیوں کے کپڑے پہننے اور میک اپ کرنے پر گرفتار کیا گیا۔

مزید :

عرب دنیا -