لاہور ہائیکورٹ نے پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے

لاہور ہائیکورٹ نے پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت ...
لاہور ہائیکورٹ نے پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو اپنے شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی ، کمرہ عدالت کے باہر ماں اپنی بیٹی کو ساتھ لے جانے کیلئے کھینچتی رہی لیکن اس نے والدین کے ساتھ جانے سے انکار کردیا اور پولیس کی سکیورٹی میں شوہر کے ساتھ روانہ ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق کچھ روز پہلے مکہ کالونی کی مسکان نے عمران نامی نوجوان سے پسند کی شادی کی تھی جبکہ مسکان کے والدین نے عمران کے خلاف بیٹی کے اغوا کا مقدمہ درج کرا رکھا تھا۔ جمعرات کو لاہور ہائی کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران پسند کی شادی کرنے والی لڑکی نے عدالت میں بیان دیا کہ اس نے اپنی پسند سے عمران سے شادی کی ہے اور اسے کسی نے اغوا نہیں کیا۔ لڑکی کی جانب سے بیان دیے جانے کے بعد عدالت نے اسے شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی۔
جشن آزادی پر ہم اپنے بچوں کو کیا پیغام دے سکتے ہیں؟ جاننے کیلئے یہاں کلک کریں
کمرہ عدالت کے باہر لڑکی کی والدہ نے زبردستی اپنی بیٹی کو ساتھ لے جانے کی کوشش کی اور اسے کھینچتی رہی لیکن مسکان نے اپنی ماں کے ساتھ جانے سے انکار کردیا۔ معاملہ زیادہ خراب ہونے پر سکیورٹی کو طلب کرلیا گیا جس کے بعد لڑکی کو پولیس کی تحویل میں عدالت سے شوہر کے ساتھ روانہ کردیا گیا۔

مزید :

لاہور -