اوباما اور ہلیری دولتِ اسلامیہ کے بانی ہیں: ٹرمپ

اوباما اور ہلیری دولتِ اسلامیہ کے بانی ہیں: ٹرمپ
اوباما اور ہلیری دولتِ اسلامیہ کے بانی ہیں: ٹرمپ

  

فورٹ لاڈرڈیل(صباح نیوز)ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدر اوباما پر الزام لگایا ہے کہ وہ دولتِ اسلامیہ کے بانی ہیں۔رپبلکن پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز ریاست فلوریڈا کے شہر فورٹ لاڈرڈیل میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ وہ (دولتِ اسلامیہ والے)بہت سے پہلوں سے صدر اوباما کا احترام کرتے ہیں۔ وہ دولتِ اسلامیہ کے بانی ہیں۔ٹرمپ نے اپنی حریف ہلیری کلنٹن کو بھی ملوث کرتے ہوئے کہا کہ وہ دولتِ اسلامیہ کی شریک بانی ہیں۔ٹرمپ ایک عرصے سے اوباما اور ان کی سابق وزیرِ خارجہ ہلیری کلنٹن پر الزام لگاتے رہے ہیں کہ انھوں نے اپنی پالیسیوں سے عراق میں طاقت کا خلا ء پیدا کر دیا جس سے دولتِ اسلامیہ کو پنپنے کا موقع ملا۔

دوسری جانب ہلیری کلنٹن نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک بیان، جس میں انھوں نے کہا تھا کہ اسلحہ رکھنے کے حقوق کے حامی ہلیری کو جیتنے سے روک سکتے ہیں، کے بارے میں کہا کہ وہ لوگوں کو تشدد پر اکسا رہے ہیں۔گزشتہ روز ریاست آئیووا کے شہر ڈے موئنز میں بات کرتے ہوئے کلنٹن نے کہا کہ الفاظ کے بے تحاشا مضمرات ہو سکتے ہیں۔کلنٹن نے یہ بھی کہا کہ ٹرمپ کا صدر بننے کا مزاج ہی نہیں ہے۔

انھوں نے کہاکہ کل نے ہم نے ڈونلڈ ٹرمپ کے تبصروں کے طویل سلسلے میں ایک اور تبصرہ دیکھا جس میں انھوں نے حدیں پار کی ہیں۔ ان میں سے ہر ایک سے ظاہر ہوتا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکی صدر اور کمانڈر ان چیف بننے کا مزاج ہی نہیں ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -