ایشیائی باشندے نے عرب ملک میں ہم وطن کو موت کے گھاٹ اتار دیا

ایشیائی باشندے نے عرب ملک میں ہم وطن کو موت کے گھاٹ اتار دیا
ایشیائی باشندے نے عرب ملک میں ہم وطن کو موت کے گھاٹ اتار دیا

  

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)دبئی میں پولیس نے ایک ایشیائی باشندے کو مبینہ طور پر جنسی ہراسگی پر اپنے ہی ہم وطن کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ملزم نے اپنے ہم وطن کو قتل کرکے لاش سڑک کے کنارے پھینک دی تھی اور اپنے ملک واپس فرار کی کوشش کررہا تھا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کے حوالے سے عرب اخبار ڈیلی الخلیج نے  بتایا ہے کہ ایشائی باشندے مبینہ طور پر جنسی ہراسگی پر اپنے ہی ہم وطن کو موت کے گھاٹ اتارا اور لاش سڑک کے کنارے پھینک کرفرار ہوگیا۔ دبئی پولیس کرمنل انوسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ کے اسٹنٹ کمانڈر انچیف میجر جنرل خلیل ابراہیم المنصوری نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ ملزم اور مقتول ہم وطن اور آپس میں دوست تھے۔مقتول ملزم کو کئی بار جنسی طور پر ہراساں کرچکا تھا، وقوعہ کے روز اس نے پھر ایسا ہی کیا تو ملزم نے پہلے تو اسے روکا پھر ناکامی پر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

جشن آزادی کے حوالے سے بچوں کیلئے اب تک کا سب سے بہترین پیغام سامنے آگیا

قتل کے بعد ملزم لاش کو القوذ صنعتی ایریا میں سڑک کنارے پھینک کر ابوظہبی فرار ہوگیا جہاں سے وہ اپنے ملک واپس جانے کی کوشش کررہا تھا کہ پولیس نے گرفتار کرلیا۔قتل کا واقعہ کس روزپیش آیا ؟اخبار نے اس حوالے سے کوئی تفصیل نہیں بتائی۔

مزید :

عرب دنیا -