اوول ٹیسٹ, زخمی شاہین گوروں پر جھپٹنے کیلئے تیار

اوول ٹیسٹ, زخمی شاہین گوروں پر جھپٹنے کیلئے تیار
اوول ٹیسٹ, زخمی شاہین گوروں پر جھپٹنے کیلئے تیار

  

اوول (ویب ڈیسک) پاکستان اور انگلینڈ کا چوتھا اور آخری ٹیسٹ آج سے اوول میں شروع ہو گا۔ پاکستان کی جانب سے 3ٹیسٹ میچوں میں ناکام رہنے والے محمد حفیظ کی جگہ افتخار احمد کو موقع دیئے جانے کا امکان ہے جبکہ گرین شرٹس کی سیریز کے ساتھ رینکنگ میں تیسری پوزیشن بچانے کا بھی چیلنج در پیش ہو گا۔ اوول کا میدان گرین شرٹس کیلئے خوش قسمت رہا ۔ یہاں قومی ٹیم گوروں کیخلاف 9 میں سے 4 ٹیسٹ جیت چکی ۔ اوول کی وکٹ بیٹسمین اور باﺅلرز دونوں کیلئے سازگار ہو گی۔ اوول کرکٹ گراﺅنڈ پر انگلینڈ کو ہمیشہ پاکستان کیخلاف مزاحمت کا سامنا رہا ۔

والز نے 14اگست کے موقع پر بچوں کے ساتھ جشن آزادی کامزہ دوبالا کرنے کا طریقہ متعارف کروادیا

قومی ٹیم اس میدان پر 9 میں 4 ٹیسٹ جیت چکی 3 میں انگلینڈ فاتح رہا جبکہ 2 میچ برابری پر ختم ہوئے۔ اوول کی وکٹ سپورٹنگ بنائی گئی ہے جو باﺅلرز اور بیٹسمین دونوں کیلئے معاون ہو گی۔ اوول ٹیسٹ کیلئے موسم سازگار تاہم پہلے روز تیز ہوا اور بادلوں کا راج ہو گا ۔ آﺅٹ آف فارم محمد حفیظ کا حتمی الیون میں جگہ بنانا مشکل ہو گیا ۔ ان کی جگہ افتخار احمد کو کھیلا یا جاسکتا ہے ۔ انگلش ٹیم فاسٹ باﺅلر سٹیون فن کی جگہ لیگ سپنر عادل رشید کو موقع دیگی۔ دونوں ٹیموں نے گزشتہ روز بھرپور پریکٹس کی ۔ چارمیچوں کی سیریز میں میزبان انگلش ٹیم کو 12 کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے ۔

مزید :

کھیل -