بھارت نوجوانوں کو پاکستان کیخلاف استعمال کرتا ہے: منموہن سنگھ خالصہ

بھارت نوجوانوں کو پاکستان کیخلاف استعمال کرتا ہے: منموہن سنگھ خالصہ
بھارت نوجوانوں کو پاکستان کیخلاف استعمال کرتا ہے: منموہن سنگھ خالصہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) خالصتان تحریک کے بانی رہنما سردار منموہن سنگھ خالصہ آف یو کے نے کہا ہے کہ ہندوستان، روس سے آزاد ہونیوالی مسلم ریاستوں کے نوجوانوں کو پاکستان کیخلاف دہشت گرد کارروائیوں میں استعمال کر رہا ہے، ہندوستان آئین کی شق 25 بی 2 کے تحت سکھوں کو ہندوقوم کاحصہ قرار دے کر ہمیں بھارتی آئین ماننے پر مجبور کیا جاتا ہے، انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس انڈیا میں ہندو ”ہندی اور ہندوستان “ کی سوچ کے تحت اقلیتوں کو نشانہ بنا رہی ہے ۔ مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی تحریک میں سکھ اور مسلمان بھائی مل کر حق خودار ادیت حاصل کر کے رہیں گے، ” کشمیر بنے گا پاکستان “ اور ” پنجاب بنے گا خالصتا ن “ ۔

والز نے 14اگست کے موقع پر بچوں کے ساتھ جشن آزادی کامزہ دوبالا کرنے کا طریقہ متعارف کروادیا

روزنامہ نئی بات کے مطابق سردار منموہن سنگھ خالصہ نے کہا کہ آر ایس ایس کی سوچ ”ہندو “ ہندی اور ہندوستان ہے حالانکہ ہندوستان میں 30 کروڑ مسلمان ، اڑھائی تین کروڑ سکھ ، چار کر وڑ عیسائی بستے ہیں، مجموعی طور پر بھارت میں اقلیتوں کی تعداد چالیس کروڑ کے قریب بنتی ہے، سردار منموہن سنگھ خالصہ نے کہا کہ ہمیں بھارتی آئین ماننے پر مجبور کیا جاتا ہے ، ہندوستان آئین کی شق 25 بی 2 کے تحت سکھوں کو ہندو قوم کا حصہ قرار دے دیا گیا ہے اور ہمیں بالوں والے ہندو کہا جاتا ہے حالانکہ ہمارے کسی بھی سکھ لیڈر نے آج تک ہندوستان کے آئین پر دستخط نہیں کئے ، انہوں نے کہا کہ نہ صرف مقبوضہ کشمیر میں سکھ نوجوان تحریک آزادی کا حصہ ہیں بلکہ کشمیری بھائیوں کو حق خودارادیت دلوانے کیلئے برطانیہ سمیت دیگر ممالک میں سکھ قوم اور کشمیری یکجاہو کر بھارتی جارحیت کے خلاف مظاہرے کر رہی ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ سکھ قوم 15 اگست کو بھارتی یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر مناتی ہے اور اس سال بھی برطانیہ میں سیاہ پٹیاں باندھ کر دل خالصہ ، خالصتان تحریک ور خالصہ دل اپنے کشمیری بہن بھائیوں سے مل کر بھارتی ہائی کمیشن کے باہر احتجاج مظاہرہ کر ے گی۔ سکھ قوم کو ایک ہی نعرہ ہے ”کشمیر بنے گا پاکستان “ اور پنجاب بنے گا خالصتان “۔

مزید :

لاہور -