آئی جی سندھ کو سپریم کورٹ میں داخلے کے وقت تلاشی دینا پڑگئی، افسران پر برہم

آئی جی سندھ کو سپریم کورٹ میں داخلے کے وقت تلاشی دینا پڑگئی، افسران پر برہم
آئی جی سندھ کو سپریم کورٹ میں داخلے کے وقت تلاشی دینا پڑگئی، افسران پر برہم

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سانحہ کوئٹہ کے بعد کراچی کی عدالتوں کی سکیورٹی اتنی سخت کردی گئی ہے کہ بے امنی کیس کی سماعت کے دوران پیشی پر آئے آئی جی سندھ کو بھی تلاشی دینا پڑگئی ۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز سپریم کورٹ رجسٹری میں کراچی بے امنی کیس کی سماعت ہوئی ۔ دوران سماعت آئی جی سندھ اللہ دینو خواجہ جب عدالت میں پیشی کیلئے آئے تو انہیں بھی تلاشی دینا پڑی اور ان کی گاڑی کو چیک کیا گیا۔ گاڑی چیک کرنے پر آئی جی سندھ ، سپیشل برانچ اور ایس ایس یو پر برس پڑے اور سپریم کورٹ رجسٹری کی سکیورٹی پر تعینات افسران کو اپنے دفتر طلب کرلیا ۔

مزید :

کراچی -