قومی اسمبلی کا اجلاس،ایڈیشنل سیکریٹرخارجہ دیر سے پہنچے،سپیکر نے سزا دے دی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزرات خارجہ نے یمن پاکستانیوں کی رپورٹ ایوان میں پیش کی،ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ کی عدم موجودگی پر سپیکر نے پہلے برہمی کا اظہار کیا لیکن وہ تھوڑی دیر بعد وہاں پہنچ گئے،تاخیر سے آنے پر ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ کو ایوان کے سامنے کھڑا کردیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ کی عدم موجودگی پر سپیکر ایاز صادق نے برہمی کا اظہا ر کیا،ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ دیرسے ایوان میں آئے تو ایاز صادق نے انہیں سزا کے طور پر ایوان کے سامنے کھڑا کردیا،اجلاس ختم ہونے تک ایوان میں موجود رہنے کی سزا بھی دے دی۔ سپیکر ایاز صادق کا کہنا تھا کہ ایوان کی اہمیت کو نہ سمجھنے والے افسر احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔