جھنگ 'بارش سے تباہی جاری ، چناب میں طغیانی ، 60سے زائد دیہات زیر آب

جھنگ 'بارش سے تباہی جاری ، چناب میں طغیانی ، 60سے زائد دیہات زیر آب
 جھنگ 'بارش سے تباہی جاری ، چناب میں طغیانی ، 60سے زائد دیہات زیر آب

  

جھنگ (صباح نیوز)جھنگ کے قریب دریائے چناب میں طغیانی سے متعدد علاقے زیر آب آ گئے ۔دریائے چناب میں پانی کے اضافے سے قریبی آبادیوں میں پانی داخل ہو گیا اور سیکڑوں ایکڑ اراضی پر محیط فصلیں متاثر ہوئی ہیں ۔ ضلع جھنگ کے 60سے زائد دیہات زیر آب ہیں جن میں اٹھارہ ہزاری اور احمد پور سیال کے متعدد گاں شامل ہیں ۔ سیلاب کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے اور متاثرین سیلاب نقل مکانی پر مجبور ہیں ۔ دریائے چناب میں ہیڈ تریموں کے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 45ہزار 325کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 32ہزار 525ہے ۔دوسری طرف لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بادل جمعرات کو پھر برس پڑے ۔

متعدد علاقوں میں ہلکی بوندا باندی اور رم جھم کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ایک سے دو روز کے دوران ملک کے بالائی وسطی علاقوں میں مزید مون سون بارشیں ہو سکتی ہیں ۔ پنجاب ، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے برساتی ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے ۔

مزید :

جھنگ -